اشرف غنی حکومت کے وزیروں سے 12ملین ڈالر برآمد

سماء نیوز  |  Sep 15, 2021

افغانستان کے سینٹرل بینک حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے سابقہ حکومت کے عہدیداروں سے برآمد شدہ 12ملین ڈالر حکومتی خزانہ میں جمع کردیے گئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ یہ وہ رقم ہے جو اشرف غنی حکومت کے وزیروں اور عہدیداروں کےگھروں کے دوران تلاشی طالبان کے ہاتھ لگا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تلاشی کے کارروائیوں کے دوران برآمد شدہ سونا مذکورہ 12 ملین ڈالر کے علاوہ ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے چند دن قبل سابق افغان نائب صدر کے گھر سے 6 ملین ڈالر برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم طالبان نے بقیہ 6 ملین ڈالر کے بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ وہ کس رہنما کے گھر سے ملے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More