پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کیليےاضافی فنڈز منظور

سماء نیوز  |  Sep 15, 2021

فوٹو: ٹوئٹر

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کیليےاضافی فنڈز کی منظوری دیدی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کےلیے اضافی فنڈز اور اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے لیے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری بھی مںظور کرلی گئی۔

اجلاس میں ایرا کے لیے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور ہوگئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کو کرونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے کیش سپورٹ دینے اور آزاد کشمیر کو 2021-22 کے دوران گندم کی فراہمی کی منظوری بھی دی۔

ای سی سی اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا، وزارت دفاع کی 3ضمنی گرانٹس اور جینکو کے مالی تعاون کی سمری  پر بھی غور کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More