کیاآپ پہچان سکتےہیں یہ کون سی بالی ووڈ اداکارہ ہیں؟

سماء نیوز  |  Sep 15, 2021

اکثر ٹی وی اسکرینوں پر جلوے بکھیرنے والے شوبز ستارے اپنے بچپن کی تصاویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیتے ہیں ۔

ان فنکاروں کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو لیکن سب کے مداح تقریباً ایک جیسے ہی ہوتے ہیں اور اپنے پسندیدہ فنکار کی زندگی کے بارے جاننا چاہتے ہیں ایسے میں اداکاروں کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر آئے تو وہ وائرل ہوجاتی ہے۔

ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈا نے اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کردیا۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ یہ تصویر 90 کی دہائی میں لی گئی تھی ۔

یاد رہے کہ اداکارہ رچا چڈا کی پیدائش 18 دسمبر 1986 کو امرتسر، پنجاب میں ہوئی، رچا نے اپنے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی۔ اور پھر تھیٹر کیا۔

انہیں فلم فقرے سے پہچان ملی۔ ڈیبیو رول کے بعد انہوں نے کامیڈی فلم اوئے لکی! لکی اوئے میں کام کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More