پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ

سماء نیوز  |  Sep 15, 2021

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ کردیا۔ اوگرا نے پیٹرول ایک روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تاہم عمران خان حکومت نے 5 روپے بڑھادیئے، پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 10 روپے فی لیٹر مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی۔

اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی سفارش کی تاہم حکومت نے 5.01 روپے اضافہ کیا جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی مگر حکومت نے لائٹ ڈیزل 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاع آج (بدھ کی) رات 12 بجے سے ہوگا۔

حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 123.30 روپے، ہائی اسپیڈل ڈیزل 120.4 روپے، مٹی کا تیل 92.26 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل 90.69 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More