ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد کمی

سماء نیوز  |  Sep 17, 2021

فائل فوٹو

ذیل میں آج کے کاروبار کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 80 پیسے کمی سے 168.20 روپے ہوگئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے 50 پیسے کی کمی سے 168.70 روپے کا ہوگیا۔

تاجروں کے تحفظات کے بعد لاہور میں جمعہ اور ہفتہ کو تجارتی مراکز اور مارکیٹس بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، اب ہفتہ اور اتوار (سیف ڈیز) کو کاروبار بند ہوں گے۔

آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر سستا ہوکر 1779 ڈالر کا ہوگیا۔

سوئی ناردرن کا مختلف شعبوں کیلئے گیس سپلائی بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ فرٹیلائزر سیکٹر کو آج صبح 7 بجےایل این جی سپلائی شروع کردی جائے گی۔

تحریک انصاف دورِ حکومت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے سے ستمبر 2018 کے مقابلے میں ستمبر2021 تک روز مرہ استعمال کی اشیاء دُگنی سے بھی زيادہ مہنگی ہوگئیں۔عمران خان کے 3 سالہ دورِ اقتتدار میں پیٹرول 96 روپے سے بڑھ کر 123 روپے لیٹر تک پہنچ گیا۔

اسپیشل آڈٹ رپورٹ کے مطابق خسارے کا شکار اورنج لائن ٹرین کے تعمیراتی کاموں میں 38 ارب روپے کے گھپلے سامنے آئے ہیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق اس منصوبے میں کنٹریکٹرز کو اضافی ادائیگیاں کی گئی اور مارکیٹ ریٹ سے مہنگے میٹریل کی خریداری کے باعث اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا کہ تین سالوں میں تیل کے کنوئیں نہیں نکلے اس لیے جب تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمتیں بڑھیں گی، یہی اصول باقی درآمدات کے لیے بھی ہے۔

پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس)2021 کا لائسنس یوفون کو جاری کردیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More