کراچی میں کئی دنوں سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

بول نیوز  |  Sep 19, 2021

کراچی میں کئی دنوں سے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں میں رات گئے بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے اور رات ایک بجے سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے، اس کے علاوہ دن کے اوقات میں بھی کئی علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر قائد کے جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ان میں کورنگی، گلستان جوہر، شادمان ٹاؤن، صدر، ملیر، لیاری، گلشن ملت سوسائٹی، باغ کورنگی، شاہ فیصل کالونی، ڈیفنس اور کلفٹن سمیت متعدد علاقے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گرمی شدت میں اضافے سے کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ جاتا ہے، کے لیکٹرک نے شہر بھر میں چند دن سے غی اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ بجلی کی بندش سے کراچی شہر میں پانی سپلائی بھی متاثر ہورہی ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More