کراچی ایئرپورٹ پرتربیتی طیارہ حادثےسے بال بال بچ گیا

بول نیوز  |  Sep 20, 2021

کراچی ایئرپورٹ پرتربیتی طیارہ حادثےسے بال بال بچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارے میں  اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی پیدا ہو گئی ، طیارے کا سسٹم فریز ہونے کے باعث  کام کر نا  چھوڑدیا۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کے باعث طیارے کا کنٹرول ٹرینی کپتان کے بس میں نہیں رہا ، غیرمعمولی صورتحال کی وجہ سے سیسنا طیارے کے کپتان کو مے ڈے ، مے ڈے کی کال دینی پڑی ، مے ڈے کال کے بعد ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر ہونے کے بعد فائر کے عملے کو طلب کیا گیا۔

اس کے علاوہ طیارے کی بحفاظت لینڈنگ ہوئی،کپتان اورطیارہ دونوں محفوظ رہے ، تربیتی طیارہ اسکائی ونگ ایوی ایشن کا ہے ، جہاز میں تربیتی پائلٹ سمیت اسکائی ونگ کا پائلٹ سوار تھے۔

اسکائی ونگ حکام نے تصدیق کر دی ہے کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کروا لیا گیا ، بڑے حادثے سے بچ گیا ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More