حقوق اپنے کرتوت دیکھ کر مانگتے ہیں چور کو کوئی قاضی نہیں مانتا، شہباز گل

بول نیوز  |  Sep 20, 2021

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ حقوق اپنے کرتوت دیکھ کر مانگتے ہیں چور کو کوئی قاضی نہیں مانتا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کے ہر ادارے پر حملے کرنے والی ن لیگ کو ای سی پی کے دفاع کا دن رات درد اٹھا ہوا ہے، پی ٹی آئی ہر ادارے کا احترام کرتی ہے لیکن دو قلب ایک جان کی اس کشمکش سے واضح ہے کہ یہ گٹھ جوڑ پاکستان میں انتخابی اصلاحات کو روک کر ہر صورت دھاندلی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے، پی ٹی آئی  یہ ہونے نہیں دے گی۔

چند لفافے کے نیچے دبے ہوئے دوستوں اور PPP اور ن لیگ کی طرف سے تحائف کے موضوع پر شور پر کوئی ان سے پوچھے کہ کیا اس انفارمیشن کو پبلک نہ کرنا آپکے زمانے کی پالیسی نہیں؟ کیا آپ نے کبھی کوئی لسٹ جاری کی اس سلسلے میں ؟

حقوق اپنے کرتوت دیکھ کر مانگتے ہیں چور کو کوئی قاضی نہیں مانتا

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 20, 2021

شہباز گل کا کہنا تھا کہ چند لفافے کے نیچے دبے ہوئے دوستوں اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی طرف سے تحائف کے موضوع پر شور پر کوئی ان سے پوچھے کہ کیا اس انفارمیشن کو پبلک نہ کرنا آپکے زمانے کی پالیسی نہیں؟ کیا آپ نے کبھی کوئی لسٹ جاری کی اس سلسلے میں؟ حقوق اپنے کرتوت دیکھ کر مانگتے ہیں چور کو کوئی قاضی نہیں مانتا۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More