ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ بھارت میں بھی مقبول

سماء نیوز  |  Sep 20, 2021

ہاشم ندیم کا تحریر کردہ ڈرامے خدا اور محبت سیزن 3 نے گزشتہ 6 ماہ سے زائد سے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے،یہ ڈرامہ اب نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مقبول ہو رہا ہے ۔

ڈرامے کی کہانی کو ہدایتکار سید وجاہت حسین نے ڈرامے کی شکل دی ہے جبکہ اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار فیروز خان کی جوڑی ماہی اور فرہاد کے روپ میں اپنے فن کا جادو جگارہی ہے۔

ڈرامہ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے والے اداکار فیروز خان نے ٹوئٹر پر اپنے مداح کا ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں ڈرامے کی 33 ویں قسط کو بھارت میں یوٹیوب ٹرینڈنگ پر نمبر 1 پر دکھایا گیا۔

فیروز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پوری دنیا میں موجود شائقین کا شکریہ‘۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More