تھائی رائڈ کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے اور فالتو چربی تیزی سے پگھلاتا ہے ۔۔ 5 پودے جن کو گھر میں لگا کر آپ بھی بہت سے فائدے حاصل کر سکتے ہیں

ہماری ویب  |  Sep 21, 2021

قدرت نے انسان کوایسی ایسی نعمتوں سے نوازا ہے جس کی مدد سے انسان مشکلات پر قابو پا سکتا ہے۔ جیسا کہ آج کل دنیا بھر میں مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور تیزی سے پھیل بھی رہی ہیں جس کا انسان شکار ہو رہا ہے وہیں قدرت نےبہت سے ایسے وسائل سے بھی مالا مالا کیا ہے جس کے بروئے کار لاتے ہوئے ہم اپنے علاج کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

وہیں ایک نعمت پودے بھی ہیں جن کے استعمال سے متعدد موذی امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

تو آیئے جانتے ہیں کہ وہ کونسے4 پودے ہیں جو آپ کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

1- کری پتا

کری پتے میں کئی بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے جس کے بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے۔ کری پتے ہمارے کھانوں میں بطور مصالحہ استعمال ہوتے ہیں لیکن علم طب میں ان کا استعمال صدیوں سے بہت سی ادویات میں ہو رہا ہے خاص طور پر ذیابطیس، مُنہ کا السر، بالوں کا گرنا اور جلد کی خُشکی وغیرہ کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

یہ مرض عام طور پر غیر متوازن خوراک کے استعمال سے پیدا ہوتا ہے اور خوراک میں اسے ٹھیک کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔ 8 سے 10 تازہ کری پتے نہار منہ چبانے سے، اور اگر تازہ کری پتے میسر نہ ہوں تو سُکھائے ہُوئے کری پتوں کا قہوہ بنا لیں اور نہار منہ پینے سےخون میں شوگر کی سطح نارمل رہتی ہے۔

2- ادرک کا پودا

ادرک کو کھانے میں تو سب ہی ڈالتے ہیں کیونکہ یہ کھانے کا لطف دوبالا کردیتا ہے۔ لیکن ادرک کے کرشماتی فوائد سے کئی لوگ واقف نہیں۔ ادرک نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور اگر ادرک کی چائے دن میں تین سے چار بار پی جائے تو یہ جسم کی فالتو چربی تیزی سے پگھلانے میں مدد کرتی ہے۔

3- پودینہ

کھانوں اورسلاد میں استعمال ہونے والا پودینہ طبی امراض کے لیے انتہائی معاون ہے۔عام طور پر پودینہ کی نشو نما موسم گرما میں تیزی سے ہوتی ہے لیکن گھریلو ماحول اس کے لئے سازگار ہے۔ پودینے کی چائے دماغی تھکن کم کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کو ٹھنڈک بخشتی ہے۔ چہرے کے دانے اور فالتو چکنائی کم ہوتی ہے۔

4- سونف کا پودا

سونف میں ڈائوریٹک کی خصوصیات شامل ہوتی ہیں جو ہاضمے کو بہتر بناتی ہیں اور میٹابولزم کو متحرک کرتی ہیں۔ اس کا میٹھا ذائقہ ہوتاہے اور یہ پودا ادویات اور کھانوں میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔سونف کا پودا وزن کم کرنے اور خون کو صاف کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

5- کیمومائل

کیمومائل گرین ٹی میں باآسانی مل جاتا ہے لیکن گھر میں تازہ پتیاں توڑ کر چائے بنانے سے اچھا اور کیا ہوسکتا ہے؟ کیمومائل کی چائے سے نیند بھرپور آتی ہے اس کے علاوہ خون میں شکر کی سطح برقرار رکھتا ہے اور تھائی رائڈ کینسر سے بھی بچاتا ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More