ڈپریشن کے شکار افراد کاجو کا استعمال کریں

بول نیوز  |  Sep 22, 2021

اگر آپ ذہنی دباﺅ کو کم کرنے کے لئے مختلف طرح کی ادویات استعمال کر کے تنگ آچکے ہیں تو اب قدرتی میوہ ’کاجو‘ کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بنالیں۔

کاجومیں وٹامن، فائبر، منرلز اور دیگر اجزاء پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے کئی خطرناک بیماریاں جیسے کینسر سے بچاجاسکتا ہے۔

سائنسی تحقیق کے مطابق کاجو میں قدرتی طور پر یہ خاصیت موجود ہے کہ اس کے استعمال سے ڈپریشن کم ہوجاتا ہے۔

یہ میوہ نائیجیریا، تنزانیہ اور برازیل میں وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے اور دنیا بھر میں لوگ اس کے دیوانے ہیں۔

کاجو میں tryptophan پایا جاتا ہے جو ہمارے موڈ کو قابو میں رکھتا ہے ، اس کی موجودگی سے ہمارا ذہنی دباﺅ کم ہوتا ہے اور ہمیں اچھی نیند آتی ہے۔

کئی ایسی ادویات جو ڈپریشن کو کم کرنے کے لئے بنائی جاتی ہیں ان میں کاجو کی کچھ نہ کچھ مقدار موجود ہوتی ہے ۔

کاجو کی تھوڑی سی مقدار سے ہمارے جسم کو قیمتی دھاتیں مل جاتی ہیں ،کاجو میں پائے جانے والے کاپر اور زنک کی وجہ سے انسانی نشوونما میں مدد ملتی ہے اور اسی لئے یہ بڑھتے ہوئے بچوں کے لئے انتہائی اہم غذا ہے۔

کاجو میں کچھ ایسے فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے جسم میں اچھے کولیسٹرول کی مقدار بڑھتی ہے اور دل بھی مضبوط ہوتا ہے اور دل کے دورے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More