حضرت داتا گنج بخش کےعرس کی تقریبات کا26 ستمبرسےآغازہوگا

سماء نیوز  |  Sep 22, 2021

حضرت داتا گنج بخش کے 978 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا 26 ستمبر سے آغاز ہوگا۔زائرين کرونا ایس او پیز پرعمل درآمد کرتے ہوئے شرکت کرسکيں گے۔

منگل کی دوپہر وزیراوقاف و مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن نے لاہور پریس کلب میں نيوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 26 ستمبر سے لے کر 26 ستمبر تک جاری رہنے والی تقریبات کيلئےسیکیورٹی کے  فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔

انھوں نے ہدایت کی کہ کرونا کے پیش نظر بچے اور بزرگ افراد آنے سے گریز کریں اورجو زائرین بھی یہاں آئیں گے ان کو سختی سےایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حضرت داتا گنج بخش کا سالانہ عرس نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More