ماہرہ خان دولت مشترکہ کی عالمی مہم کا حصہ

سماء نیوز  |  Sep 22, 2021

ماہرہ خان جنسی استحصال اور گھریلو تشدد کے خلاف دولت مشترکہ ( کامن ویلتھ ) کی مہم کا حصہ بن گئیں۔

انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں اس عالمی مہم میں سب کو شرکت کی دعوت دینے والی ماہرہ نے بتایا کہ ‘کامن ویلتھ’ اور’جینٹل فورسز’ نامی تنظیم کے تعاون سے چلنے والی عالمی مہم کا حصہ ہیں۔

ویڈیو پیغام میں ماہرہ نے اپنا تعارف کروانے کے بعد دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے افراد کو مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی۔

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ، ‘ ہم گھریلو تشدد اور جنسی استحصال کے بارے میں جانتے ہیں یا اس کا تجربہ کرچکے ہیں۔ اس بارے میں جتنی زیادہ بات کی جائے، خاموشی ٹوٹتی جاتی ہے’۔

ماہرہ ، کامن ویلتھ ممالک کی ‘جوائن دی کورس’ مہم کا حصہ ہیں جس میں 54 ممالک سے تعلق رکھنے والی شوبزسیلیبرٹیز،کھلاڑی ، سوشل میڈیاانفلوئنسرز اور دیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والی پُراثرشخصیات شامل ہیں۔

مہم سماجی ادارے ‘جینٹل فورس’ کے تعاون سے شروع کی گئی ہے، جس کے تحت دنیا بھر سے گھریلو تشدد اورجنسی استحصال کے خاتمے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

ایک اور پوسٹ میں انہوں نے لکھا، ‘ آئیں خاموشی کا یہ کلچرختم کریں جو ایک عرصے سے گھریلوتشدد اورجنسی استحصال کیخلاف آواز اٹھانے سے روکتا ہے’۔

View this post on Instagram A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

کامن ویلتھ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں 38 فیصد خواتین مرد ساتھیوں کے ہاتھوں قتل کی جاتی ہیں۔ یونائٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی) کے مطابق پاکستان میں 32 فیصد خواتین جسمانی تشدد کا شکارہیں جبکہ 40 فیصد خواتین کوشوہر کے ہاتھوں گھریلو تشدد کا سامنا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان اقوام متحدہ کی سفیر خیر سگالی برائے افغان مہاجرین بھی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے ہرسال جاری کی جانے والی دنیا کی100 بااثرخواتین کی فہرست میں گزشتہ سال اداکارہ کا نام بھی شامل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More