پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈز کے درمیان رابطہ

بول نیوز  |  Sep 22, 2021

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

ویسٹ  انڈیز میڈیا کے مطابق پاک ویسٹ انڈیز بورڈز  کے سربراہان کی دسمبر کے ٹور کے حوالے  سے بات چیت ہوئی ہے۔

سی ای او کرکٹ ویسٹ انڈیز جونی گریو اک اس ضمن میں کہنا ہے کہ ہماری پی سی بی سے ٹور کے حوالے سے بات ہوئی ہے اور ٹور کے حوالے سے پی سی بی سے بات کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل ٹرائی سیریز کے لئے پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو دوسرا وارم اپ میچ ساوتھ افریقہ جبکہ ویسٹ انڈیز کا انڈیا کے خلاف ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More