سارہ اورفلک کا ہونے والا بچہ بیٹایا بیٹی؟

سماء نیوز  |  Sep 22, 2021

فلک شبیر کی جانب سے شیئرکی جانے والی تازہ ویڈیو نے سارہ اور فلک کے آنے والے بچے کی جنس مداحوں پرعیاں کردی ہے۔

گلوکار نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو شیئرکی جس میں وہ بچے کیلئے سیٹ کیا جانے والا کمرہ دکھارہے ہیں جس میں بےبی کاٹ، اسٹرالرسمیت بچے کی ضرورت کی تمام اشیاء خوبصورتی سے سجائی گئی ہیں۔

A post shared by Samaa Life&Style (@samaalifeandstyle)

خاص بات کمرے کی گلابی رنگ کی تھیم اور الماری میں سجے رنگ برنگے بےبی ڈریسزہیں جس سے فالوورز نے بخوبی اندازہ لگالیا کہ یہ جوڑی جلد اپنی بیٹی کو خوش آمدید کہے گی۔

فلک کا کیپشن یہ ظاہر کررہا کہ دونوں آئندہ چند دن میں والدین کے رتبے پرفائزہوجائیں گے۔

رواں سال اپریل میں کی جانے والی ایک انسٹا پوسٹ نے سوشل میڈیا پرقیاس آرائیوں کوجنم دیا تھا کہ سارہ امید سے ہیں تاہم فلک یا اداکارہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

بعد ازاں جون میں سارہ نے انسٹاپوسٹ میں مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ وہ امید سے ہیں۔

View this post on Instagram A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پرخاصی ایکٹو یہ جوڑی مداحوں میں خاصی مقبول ہے ۔ انسٹاگرام پرسارہ کو پھول دے کراظہارمحبت کی ویڈیوز وتصاویرشیئرکرنے والے فلک نے جولائی میں شادی کی پہلی سالگرہ پر رومانوی گانا ‘ زندگی’ ریلیز کیا تھا جس کی میوزک ویڈیو میں بھی سارہ ہی ہیں۔ ویڈیومیں دونوں کو زندگی کے خوبصورت لمحات شیئر کرتے دکھایاگیا ہے۔

شادی کی پہلی سالگرہ پر مداحوں کیلئے سارہ اور فلک کا تحفہ

صرف فلک ہی نہیں ، سارہ بھی ان کی اس محبت کی پوری طرح سے معترف ہیں، حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سارہ کا کہنا تھا ، ‘ جتنی آزادی اور خوشی سے میں اپنا کام اب کررہی ہوں اس سے پہلے میں نے کبھی نہیں کیا تھا۔ فلک مجھے اپنا شوق پورا کرنے کیلئے پوری سپورٹ اور آزادی دیتے ہیں۔ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے اورمیں چاہتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہرعورت کو ایسا شوہردے جو چاہے کہ اس کی بیوی آگےبڑھے’۔

سارہ اور فلک شبیر نے 14 جولائی 2020 کو منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے اگلے ہی روز شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں نے 17 جولائی کو کراچی میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔

وہ لمحہ جب سارہ نے فلک کو آخری بار سوچنے کیلئے کہا

ڈرامہ سیریل ثبات میں منفی کردارسے داد سمیٹنے کے بعد سارہ کو عمران اشرف اعوان کے ساتھ ڈرامہ رقص بسمل میں بھی بے حد پسند کیا گیا۔

سارہ کا آن ائرڈرامہ ‘ لاپتہ ‘ ہے جس کی دیگر کاسٹ میں عائزہ خان، مرزا گوہررشید، علی رحمان خان اور دیگرشامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More