کےالیکٹرک کی بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے نیپرا کو درخواست

سماء نیوز  |  Sep 22, 2021

فوٹو: اے ایف پی

کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے درخواست کی ہے کہ وہ اگست 2021 کے مہینے کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں 0.97 روپے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے۔

نیپرا 29 ستمبر کو کے الیکٹرک کی اپیل پر سماعت کرے گی۔ منظوری کی صورت میں بجلی کے نرخ صارفین پر 1.70 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالیں گے۔

نیپرا کی جانب سے 15 ستمبر کو رواں سال کے دوران فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام سے 193 ارب روپے سے زائد اضافی وصولیوں کا انکشاف ہوا تھا۔

نیپرا دستاویزات کے مطابق جنوری سے جولائی 2021 کے دوران بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے 193ارب 49کروڑ روپے اضافی وصول کیے گئے۔ اس عرصے میں 48 ارب 74 کروڑ یونٹ بجلی مجموعی طور پر 3روپے 97پیسے فی یونٹ مہنگی فروخت کی گئی۔

نیپرا دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ مئی میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 26 پیسے جبکہ جون میں 19 پیسے فی یونٹ سستی بھی ہوئی، تاہم اس سے صارفین کو بمشکل ساڑھے 4 ارب روپے کا ریلیف ہی مل سکا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More