پاکستانی باحجاب طالبہ نے انٹر کے امتحان میں نیا قومی ریکارڈ بنا ڈالا، تعلق کہاں سے ہے؟ جانیں

بول نیوز  |  Sep 22, 2021

مردان کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا اعلان کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق اس مرتبہ ٹاپ کرنے والی ہونہار طالبہ قندیل نے 1200 میں سے پورے یعنی 1200 نمبر حاصل کئےہیں۔ وہ پاکستان میں واحد طالبہ ہیں جس نے پورے نمبر لے کر نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹرک کے امتحان میں 70532 طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ جس میں سے 68854 کامیاب قرار پائے۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو میں 44415 طلباء و طالبات میں سے 42851 کامیاب قرار پائے۔ میٹرک کا نتیجہ مجموعی طور پر 97.82 اور انٹرمیڈیٹ کا 96.48 فیصد رہا۔

 

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More