سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

بول نیوز  |  Sep 22, 2021

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 94 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  13 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 94 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں8 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1778 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 16 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/eBEDN8T3Tc pic.twitter.com/E4BoYNLk08

— SBP (@StateBank_Pak) September 22, 2021

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 168.52 سے بڑھ کر 168.68 روپے  پر بند ہوا ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More