وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پی سی بی کی ون آن ون ملاقات

بول نیوز  |  Sep 22, 2021

وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کی ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں چیئرمین پی سی بی  رمیز راجہ نے وزیراعظم  عمران خان کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی پر بریفنگ دی اوردونوں ملکوں کے بورڈز کے سربراہان سے رابطوں پر بھی بریفنگ دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی پر معذرت خواہانہ رویہ نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجا سے گفتگو کرت ہوئے کہا کہ  کہا کہ ٹیم کو اس نہج پر لے جائیں کہ ہر کوئی اس کے ساتھ کھیلنے کو ترسے۔

عمران خان نے رمیز راجہ سے کہا کہ وہ اسکول اور کلب کرکٹ کو فعال بنائیں، علاقائی کرکٹ کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان  نے پی سی بی چیئرمین کو بورڈ کا ازسر نو جائزہ لینے اور پروفیشنل افراد لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان  نے انفرااسٹرکچر کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کو روڈ میپ بھی دیا۔

وزیراعظم  عمران خان نےچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو ہدایت کی کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کو اتنا مضبوط بنائیں کہ وہ بین الاقومی معیار سے کم نہ ہو، کھلاڑیوں کو ہر ممکن مراعات دیں۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More