افغان کرکٹ بورڈ پاکستان کی میزبانی کا خواہشمند

سماء نیوز  |  Sep 22, 2021

افغانستان میں طالبان حکومت نے پاکستان سے کرکٹ سیریز کےلیے میزبانی کی خواہش ظاہر کردی۔

افغان کرکٹ بورڈ کے نئےچیئرمین عزیز اللہ فضلی نے اپنے ایک بیان میں 25 ستمبر سے پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنےکا اعلان کیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین نے کہا کہ پاکستان کےساتھ کرکٹ سیریز کےلیے بورڈ کے نئے چیئرمین رمیز راجا سے بھی ملاقات کروں گا، جس میں سیریز کی میزبانی کی پیشکش کریں گے جو ہم سری لنکا میں کھیلنے والے تھے۔

اس سے قبل پاک افغان ون ڈے سیریز لاجسٹک مسائل اور کرونا کی عالمی وبا کے باعث منسوخ کردی گئی تھی، ہم افغانستان کی کرکٹ بہتر بنانے کےخواہاں ہیں۔

افغان خبر ایجنسی کے مطابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے افغان بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ فضلی کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More