وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اے پی پی  |  Sep 26, 2021

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار کے بنیادی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتی ہے، آزاد، فعال اور متحرک میڈیا جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے ناگزیر ہے۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت تمام ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ امید ہے نومتخب اراکین صحافی برادری کے مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی برادری میں پاکستان کے بہتر امیج کو اجاگر کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر تیمور جدون، جنرل سیکریٹری لقمان شاہ، چیئرمین وقار عباسی، سرپرست اعلیٰ وقار فانی، فائنانس سیکریٹری شاکر عباسی، نائب صدور عمر حیات، حاجی وحید، جوائنٹ سیکریٹری چنگیز جدون، نواز احمد، سیکرٹری اطلاعات ارشد خان تنولی اور گورننگ باڈی کے اراکین کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More