خرم محمود کی رحلت کا سن کر نہایت رنجیدہ ہوں،وزیر اعظم عمران خان

اے پی پی  |  Sep 26, 2021

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے امریکا میں مقیم خرم محمود کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ خرم محمود کی رحلت کا سن کر نہایت رنجیدہ ہوں۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خرم محمود ایک کامیاب تاجر اور تحریک انصاف کے بےلوث سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More