عدنان صدیقی کا ٹوئٹرکےسی ای اوسے استفسار

سماء نیوز  |  Oct 13, 2021

اداکارعدنان صدیقی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر ان کا مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرکااکاونٹ تصدیق شدہ کیوں نہیں ہے؟۔

عدنان سال 2015 میں ٹوئٹرفیملی کا حصہ بنے تھے لیکن ان سے قبل یا بعد میں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ استعمال کرنے والی بیشتر معروف شخصیات کے برعکس اداکار کا اکاونٹ تاحال تصدیق شدہ نہیں ہے۔

ٹوئٹرکے چیف ایگزیکٹوآفیسرجیک ڈورسی کو ٹیگ کرنے والے عدنان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 220 ملین پاکستانی جانتے ہیں کہ میں ایک چھوٹا موٹا اداکار ہوں جو مختلف براعظموں میں کام کرچکا ہے لیکن ابھی بھی تصدیق شدہ اکاونٹ کیلئے معیارپرپورا نہیں اترتا۔

اداکار نے اپنا شکوہ مزید پُراثربنانے کیلئے پوسٹ میں ہیش ٹیگ کے ساتھ طنزیہ اندازمیں ‘ کون عدنان’ بھی لکھا۔

تاحال جیک ڈورسی یا تصدیق شدہ بلیو بیج سورس کی جانب سے عدنان صدیقی کیلئے کوئی جواب نہیں آیا لیکن اداکارکےمداحوں کے پاس کہنےکیلئے بہت کچھ ہے۔

ایک فالوور نے پوچھا کہ کیا اداکارنے بیج کے لیے درخواست دی ہے , دوسرے نے ٹوئٹر کو یاد دلایا کہ ‘چھوٹے اداکار’ نے ہالی وڈ فلم اے مائٹی ہارٹ اور بالی ووڈ کی فلم ‘مام ‘ میں کام کیا ہے جو آنجہانی بھارتی اداکارہ سری دیوی کی آخری فلم تھی۔ مام کی کاسٹ میں سجل علی بھی شامل تھیں۔

تصدیق شدہ بیج کیا دکھاتا ہے؟

تصدیق شدہ بیج یا بلیو ٹک دیگرصارفین کو بتاتا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ مستند ہے۔ اگر آپ یہ بیج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کا ٹوئٹراکاؤنٹ قابل ذکراور فعال ہونا چاہیے۔

اکاؤنٹ کی تصدیق کے 3 طریقے ہیں۔ ٹوئٹر کو اپنی ویب سائٹ کا لنک فراہم کرنا جو آپ کے اکاؤنٹ کا حوالہ دیتا ہے۔ سرکاری دستاوی فراہم کرنا جیسے کہ آپ کا پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس۔ ڈومین کے ساتھ ایک باضابطہ ای میل ایڈریس فراہم کرنا جو آپ کی نوٹیبلٹی کیٹگری (حکومت ، کارپوریٹ ، تفریح ​​، صحافت وغیرہ) سے متعلق ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More