میٹ گالا کی سستی نقالی:تنقیدکرنے والوں کوعلی گُل پیرکادوٹوک جواب

سماء نیوز  |  Oct 13, 2021

علی گل پییرکو سوشل میڈیا پرفالوکرنے والے ہرگزاس بات کے اہل نہیں ہیں کہ پہننے اوڑھنے کے معاملے میں ان پر اپنی مرضی مسلط کرسکیں، یہ لائسنس انہیں نہیں مل سکتا اور ایسا ماننا ہے خود علی گل پیر کا۔

اکثروبیشتر معروف شخصیات کی نقالی کرنے والے علی کے طریقہ کارکا آغاز میٹ گالا کی ‘ کم بجٹ’ میں کاپی کرنے سے ہوا۔ ریپر نے امریکی اداکار للی رین ہارٹ کے گلابی پھولوں سے سجے لباس کی سستی کاپی کی جس میں وہ کامیاب بھی رہے۔

جالی دار کپڑے اور اداکارہ کے لباس پرسجے 50 امریکی ریاستوں کی نمائندگی کرنے والےرنگین پھولوں کی جگہ لوفاکے استعمال سے وہ قریب ترنظر آئے۔

علی کی اس کاوش سے ان کے بیشتر محظوظ ہوئے اور تعریف کیے بناء نہ رہ سکے، انہوں نے علی سے کم کارڈیشئین کے سیاہ لباس کی نقالی کرنے کی بھی فرمائش کی تاہم بہت سے افراد نے اس پوسٹ پرغم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے علی کو یہ محسوس کروایا کہ ایسے لباس کی کاپی کرنا نامناسب ہے۔

علی گل پیر نے تنقید کرنے والوں کو کسی خاطرمیں نہ لاتے ہوئے دوٹوک جواب دیا کہ وہ اپنی تخلیقی آزادی سے متعلق کسی کی رائے کوبھی اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

تاہم ، علی نے اپنے مخالفین کو منہ توڑ جواب دیا اور واضح کیا کہ جب وہ اپنی تخلیقی آزادی کی بات کریں گے تو انہیں حکم نہیں دیا جائے گا۔

انہوں جوابی ٹویٹ میں نے لکھا، ‘ میں جو چاہوں گا پہنوں گا ، جوچاہوں گا بناؤں گا اور جو چاہوں گا کہوں گا۔ کوئی بھی میری مردانگی کی وضاحت کرے گا ، نہ ہی میری تخلیقی صلاحیتوں کا تعین کرے گا۔ مجھ سے اس لیے نفرت مت کریں کیونکہ آپ غیرمحفوظ محسوس کرتے ہیں’۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More