پی آئی اے کا افغانستان کےلئےفلائٹ آپریشن معطل کرنےپر غور

سماء نیوز  |  Oct 13, 2021

 

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے افغان سول ایوی ایشن اور طالبان حکومت کے نامناسب رویہ کی وجہ سے افغانستان کےلئے فلائٹ آپریشن معطل کرنے پر غور شروع کردیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سول ایوی ایشن کے غیر پیشہ ورانہ رویے کے باعث فلائٹ آپریشن معطلی کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کئے جانے کا امکان ہے۔

قومی ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغان ایئرپورٹس پر پی آئی اے ملازمین کے ساتھ افغان حکام کا رویہ غیر مناسب ہے اور معاملہ اعلیٰ سطح پر بھی اٹھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ طالبان کے افغان حکومت کے انتظامات سنبھالنے کے بعد سے پی آئی اے دنیا کی واحد ایئرلائن ہے جس نے افغانستان کےلئے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More