سجاول میں موٹر سائیکل اور چنگچی رکشے میں تصادم، 1 شخص جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی

بول نیوز  |  Oct 14, 2021

سجاول میں موٹر سائیکل اور چنگچی رکشے میں تصادم ہونے کے باعث 4 افراد شدید زخمی اور 1 شخص انتقال کر گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سجاول کے دمدموں بس اسٹاپ کے قریب ٹھٹھہ روڈ پر موٹر سائیکل اور چنگچی رکشے میں تصادم ہو گیا جس کی وجہ سے چار افراد زخمی اور ایک فرد جاں بحق ہو گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول ہسپتال سجاول منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ زخمیوں میں دو افراد وسیم دایو اور اقبال دایو کو تشویشناک حالت کے باعث کراچی منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخمی وسیم دایو زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی چل بسے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا ہے

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More