گوجرہ میں شاپ کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے کے تنازعے پر فائرنگ، 3 افراد شدید زخمی

بول نیوز  |  Oct 14, 2021

گوجرہ میں شاپ کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے کے تنازعے پر فائرنگ کے باعث 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر گوجرہ میں پیش آیا جہاں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازعے پر فائرنگ کے باعث سابق اولمپیئن ہاکی گول کیپر عمران شاہ سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ زخمی افراد طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقعے سے فرار ہو گئے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سٹی پولیس نے موقعے سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More