سلیکٹڈ وزیراعظم کے دور میں ریاستی امور تماشہ بنتے رہے ہیں، شازیہ مری

بول نیوز  |  Oct 14, 2021

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے دور میں ریاستی امور تماشہ بنتے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کو بہت دیر کے بعد پتہ چلتا ہے کہ وہ وزیراعظم ہیں۔

شازیہ مری نے سلیکٹرز سے سوال کیا کہ آپ کو تبدیلی پسند آئی؟

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے مزید کہا کہ گملے میں اگائے گئے سیاستدان وزیراعظم تو بنائے جاسکتے ہیں لیکن لیڈر نہیں، گملوں میں اگائے گئے سیاستدان پورس کے ہاتھی بن جاتے ہیں۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More