گردوں کی خرابی اور کمر درد میں کمی ۔۔ 3 سستے پودے جو ہر گھر میں لازمی ہونے چاہیے جو آپ کو بیماریوں سے بھی بچاتے اور موڈ فریش کرتے ہیں

ہماری ویب  |  Oct 14, 2021

پودے انسان کے سب سے اچھے اور خاموش دوست ہوتے ہیں جو انہیں فائدے بھی کچھ ایسے انداز میں دیتے ہیں کہ ہمیں معلوم بھی نہیں ہوتا ہے، ہماری ویب میں اپنے صارفین کو کئی ایسے پودے لگانے اور ان کے فائدوں سے متعلق جاندار معلومات دی جاتی ہے تاکہ آپ بھی اپنی صحت اور موڈ کو خوشگوار رکھ سکیں۔ آئیے جانتے ہیں وہ کون سے 3 پودے ہیں جن کا اسعتمال آپ کے لئے بھی فائدے مند ہے۔

گُلِ داؤدی

گُلِ داؤدی سے موڈ اچھا رہتا ہے، سردیوں میں ہونے والی خشک جلد اور گلے کی خراش سے بھی بچا جاتا ہے۔ یہ پودہ ان بچوں کے لئے بہت فائدے مند ہے جن کی نکسیری پھٹ جاتی ہے ارو خؤن نکلنے کی شکایت ہوتی ہے۔

ڈریگن

ڈریگن کا پودا کمر درد کو دور کرنے اور ٹانسلز کی شکایت میں استعمال ہونے والی دواؤں میں استعمال ہوتے ہیں۔ ان کو گھر میں رکھنے سے ڈینگی مچھر گھر کے اطراف نہیں بھٹکتا۔

عشقِ پیچاں

عشقِ پیچاں کی بیل کے بارے میں تو آپ نے لازمی شاعریوں میں سنا ہوگا، لیکن اس کے فائدے جان کر اب گھر میں لازمی رکھ لیں گے۔ عشقِ پیچاں کا پودا گھر میں رکھنے سے گردوں کی صحت بہت اچھی رہتی ہے، اس پودے کو مثانے کی پتھریوں کو ختم کرنے کے لئے بھی دوائیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

آپ کون سے پودے اپنے گھر میں لگاتے ہیں؟ ہمیں کمنٹ سیکشن میں لازمی اپنی رائے سے آگاہ کیجیئے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More