وقار حسین نے اقراء عزیز کو اپنی بیٹی قرار دیدیا

بول نیوز  |  Oct 14, 2021

پاکستان کے معروف میک اپ آرٹسٹ و اداکار وقار حسین نے اداکارہ اقراء عزیز کو اپنی بیٹی قرار دے دیا۔

اداکار نے اقراء عزیز اور اُن کے بیٹے کبیر حسین کے ساتھ ملاقات کی تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Waqar Hussain (@waqar_makeup)

وقار حسین نے اقراء عزیز کو اپنی بیٹی قرار دیتے ہوئے اُنہیں اور کبیر حسین کو ڈھیر ساری دعائیں دی ہیں۔

اِن نئی تصویروں میں اُن دونوں فنکاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

وقار حسین کا اقراء عزیز سے متعلق اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ اقراء عزیز اُن کے لئے بہت اسپیشل اور اُن کے دل کے بہت قریب ہیں اب وہ ما شا ءاللّٰہ سے ماں بھی ہیں۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More