سارہ خان کی بیٹی عالیانہ کی نئی ویڈیو وائرل

بول نیوز  |  Oct 14, 2021

حال ہی میں اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والی شوبز انڈسڑی کی مقبول ترین جوڑی گلوکار فلک شبیر اور اہلیہ سارہ خان نے اپنی ننھی پری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر فلک شبیر نے عالیانہ کی سوتے ہوئے ویڈیو اسٹوری شیئر کی ہے جسے سارہ خان نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر ری شیئر کیا ہے۔

فلک شبیر کا اپنی اس اسٹوری کے کیپشن میں کہنا ہے کہ وہ والد ہونے کی ڈیوٹی ادا کر رہے ہیں جبکہ اس دوران عالیانہ جھولے میں آرام سے سو رہی ہے۔

سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں آنے والی ننھی گڑیا عالیانہ اِس جوڑی سمیت اِن دونوں کے مداحوں کی آنکھوں کا تارا بنی ہوئی ہے۔

فلک شبیر اور سارہ خان کی جانب سے آج کل اپنی بیٹی کی نئی ویڈیوز اور تصویریں خوب انسٹا گرام پر شیئر کی جا رہی ہیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔

 

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More