ایئرڈیفنس مجموعی دفاعی نظام میں خصوصی اہمیت کاحامل ہے،آرمی چیف

بول نیوز  |  Oct 14, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایئرڈیفنس مجموعی دفاعی نظام میں خصوصی اہمیت کاحامل ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا  جہاں لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس  نے آرمی چیف کو بریفنگ دی جبکہ آرمی چیف کو کمانڈر ایئر ڈیفنس نے ویپن سسٹمسے بھی آگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم کی پاک فوج ایئر ڈیفنس میں شمولیت کا مشاہدہ کیا جبکہ آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع میں ایئر ڈیفنس کی اہمیت کو بھی  اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آر   کا کہنا ہے کہ چینی ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم کی شمولیت کے موقع پر سینئر چینی حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایئرڈیفنس مجموعی دفاعی نظام میں خصوصی اہمیت کاحامل ہے، ایئرفورس اورآرمی ایئرڈیفنس فضائی سرحدوں کےدفاع کیلئےمثالی کام کررہےہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  نیا ایئر ڈیفنس سسٹم مختلف فضائی اہداف بشمول جنگی جہاز، کروز میزائل، بی وی آر میزائل کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ  کا یہ بھی کہنا تھا کہ زمین سے فضا تک مار کرنے والے لانگ رینج میزائلوں سے لیس ایئر ڈیفنس سسٹم سو کلومیٹر سے زیادہ دوری پر حملہ آور ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین اسٹریٹجک پارٹنرشپ و دفاعی تعاون خطے کے استحکام کے لئے ہے، ہائی ٹیک سسٹم کی شمولیت سے درپیش خطرات سے نمٹنے میں مددملے گی۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More