قومی اسمبلی کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

بول نیوز  |  Oct 14, 2021

قومی اسمبلی کا اجلاس کل 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے، ایجنڈے کے مطابق امیگریشن ترمیمی بل 2021 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک پیش کی جائے گی۔

جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق مسلم فیملی لاز 2021 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک پیش کی جائے گی، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل 2021 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک بھی پیش کی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق پرائیویٹائزیشن کمیشن ترمیمی بل 2021 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک پیش کی جائے گی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2021 بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق ٹیکس قوانین تیسری ترمیم آرڈیننس 2021 ایوان میں پیش کیا جائے گا، ملک میں بڑھتے ہوئے ڈینگی کیسز پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More