تھانہ صدر کے علاقے 388 بی میں افسوس ناک واقعہ پیش

بول نیوز  |  Oct 15, 2021

تھانہ صدر کے علاقے 388 بی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مہندی کی تقریب میں دولہا کے دوستوں اور رشتے داروں نے فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر قریب کھڑا 12 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکے کی شناخت 12 سالہ عبد الرحمن ولد محمد اشفاق کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع نے کہا کہ زخمی لڑکے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں سے حالت تشویشناک ہونے کے باعث فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر پولیس نے شادی والے گھر گرفتاری کے لیے ریڈ کی تو دولہے سمیت تمام افراد تالا لگا کر فرار ہو گئے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More