پاکستان میں مزید 1126 افراد میں کورونا کی تشخیص

بول نیوز  |  Oct 15, 2021

پاکستان میں آج مزید 1126 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1260844 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 1126 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 590 ، بلوچستان میں 8، گلگت بلتستان میں 2، خیبرپختونخوا میں 135 ، اسلام آباد میں 71، آزاد کشمیر میں 8 جبکہ پنجاب میں 312 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 463838 ، بلوچستان میں 32125 ، خیبرپختونخوا میں 167468 ، اسلام آباد میں 103706 ، گلگت بلتستان میں 10086 ، پنجاب میں 412353 اور آزاد کشمیر میں 33426 مریض موجود ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28224 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4058 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے 6 ، اسلام آباد میں کورونا سے 2 ، خیبرپختونخوا  میں کورونا سے 7 جبکہ  پنجاب میں کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28224 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ 7520، بلوچستان میں 352، خیبرپختونخوا میں 5673 ، آزاد کشمیر میں 740 ،اسلام آباد میں 938 ، گلگت بلتستان میں 186 ، پنجاب میں 12815 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More