عالمی مارکیٹ میں خام آئل کی قیمتوں میں اضافے نے دنیا میں بحران پیدا کردیا ہے ، وزارت خزانہ

بول نیوز  |  Oct 16, 2021

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام آئل کی قیمتوں میں اضافےنےدنیامیں بحران پیداکردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت کواحساس ہے کہ عوام کو کس طریقے سے محفوظ کرنا ہے ، حکومت نےآج 10 روپے 49پیسے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا ، حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر قیمتیں بڑھائیں ، حکومت صرف2روپےپیٹرولیم لیوی عوام سےوصول کررہی ہے ، اوگرا کی پیٹرول کی قیمت میں5روپےاضافےکی سفارش کی خبردرست نہیں۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت30روپےپیٹرولیم لیوی کے بجائے5.62 روپےکی مدمیں چارج کررہی ہے ، حکومت 17فیصدسیلزٹیکس کے بجائے 6.84 فیصد ٹیکس وصول کررہی ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More