خواتین کی صحت کے حوالے سے آگاہی دینے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں خصوصی واک تھلون کا انعقاد

بول نیوز  |  Oct 16, 2021

خواتین کی صحت کے حوالے سے آگاہی دینے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں خصوصی واک تھلون کا انعقاد ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق کم عمر بچیوں، نوعمر لڑکیوں اور خواتین کی صحت کے حوالے سے آگاہی دینے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں خصوصی واک تھلون کا انعقاد ہوا جس میں سابق سی ای او وسیم خان، اظہر محمود، احمد شہزاد سمیت کرکٹرز نے بھرپور شرکت کی۔فاؤنڈر ایبا قریشی نے کہا کہ واک تھلون کا مقصد پاکستانی خواتین میں جسمانی فٹنس کو لے کر آگاہی فراہم کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واک میں شریک کرکٹرز نے آگاہی واک کو خوب سراہا ہے۔ذرائع کے مطابق واک تھلون میں علی ترین، وسیم خان سمیت کرکٹرز کے مابین سکاٹس کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا جہاں احمد شہزاد بازی لے گئے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More