ٹی20ورلڈکپ: پاپوانیوگنی کاعمان کو130 رنز کاہدف

سماء نیوز  |  Oct 17, 2021

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں  پاپوانیوگنی نے عمان کو 130 رنز کا ہدف دیدیا۔

مسقط کے الامیرات اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں عمان نے پاپوانیوگنی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاپوانیوگنی کے کپتان اسد ولا کی 43 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کے باعث پی این جی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 129 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

پی این جی کے چارلس امینی 37 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ دونوں اوپنرز بغیر کوئی رن بنا وکٹ گنوا بیٹھے، پاپوانیوگنی کے 8 بلےباز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

اس سے قبل پی این جی نے بغیر کوئی رن بنائے اپنی پہلی دو وکٹیں گنوا دی تھیں۔

عمان کی جانب سے ذیشان مقصود نے 4 جبکہ بلال خان اور کلیم اللہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

عمان کے کپتان ذیشان مقصود نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کے فیصلے پر کہا کہ موسم کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، رات ہے وقت میں ڈیو کا خدشہ ہوتا ہے۔

اس سے قبل پاپوانیوگنی کے کپتان اسد ولا نے کہا کہ وہ ان حالات میں پہلے فیلڈنگ کرنا پسند کرتے تاہم اچھا ہدف دینے کی کوشش کرینگے۔

اس سے قبل عمان نے نمیبیا کےخلاف ورلڈکپ کوالیفائر میں فاسٹ بالر کلیم اللہ نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاپوانیوگنی ٹی20 ورلڈکپ میں پہلی بار شرکت کررہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More