ٹی20 ورلڈکپ: افتتاحی میچ میں میزبان عمان کامیاب

سماء نیوز  |  Oct 17, 2021

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں عمان نے پاپوانیوگنی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔

مسقط کے الامیرات اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں عمان نے پاپوانیوگنی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پی این جی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 129 بناسکی۔

ہدف کے تعاقب میں ایونٹ کے مشترکہ میزبان ملک کی عمان کے دونوں اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کیا، جتندر سنگھ 73 اور عاقب الیاس نے 50 رنز نز کی اننگز کھیلی۔

افتتاحی میچ میں پاپوانیوگنی کی فیلڈرز کی جانب سے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیاگیا جبکہ انہوں نے تین میچز بھی ڈراپ کیے۔

اس سے قبل پاپوانیوگنی کے کپتان اسد ولا کی 43 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کے باعث پی این جی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 129 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

پی این جی کے چارلس امینی 37 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ دونوں اوپنرز بغیر کوئی رن بنا وکٹ گنوا بیٹھے، پاپوانیوگنی کے 8 بلےباز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

اس سے قبل پی این جی نے بغیر کوئی رن بنائے اپنی پہلی دو وکٹیں گنوا دی تھیں۔

عمان کی جانب سے ذیشان مقصود نے 4 جبکہ بلال خان اور کلیم اللہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More