ٹی20ورلڈکپ:اسکاٹ لینڈ کا بنگلادیش کو 141رنز کاہدف

سماء نیوز  |  Oct 17, 2021

ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی روز کھیلے جارہے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کو 141 رنز کا ہدف دیدیا۔

عمان کے الامارات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ مدمقابل ہیں۔ بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20اوورز میں 140 رنز اسکور کیے، اسکاٹش ٹیم کی جانب سے کرس گریوز نے 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں مارک واٹ 22 اور جارج منسے 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے 3 جبکہ مستفیض الرحمان اور شمعیں الحسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم عمان نے پاپوانیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ عمان نے 13 اعشایہ 4 اوورز میں 130 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 6 کوالیفائرز اور رینکنگ پر موجود نویں اور دسویں نمبر کی ٹیمیں بنگلادیش اور سری لنکا شریک ہوں گی۔

17 سے 22 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس مرحلے سے 4 ٹیمیں دیگر ٹاپ 8 ٹیموں کو سپر 12 میں جوائن کریں گی اور سپر 12 معرکہ 23 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More