عمر شریف کے چلے جانے کی خبر نے دل غمزدہ کر دیا، سردار اورنگزیب

بول نیوز  |  Oct 17, 2021

سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا سردار اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمر شریف کے چلے جانے کی خبر نے دل غمزدہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا سردار اورنگزیب نے تعزیتی ریفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کے چلے جانے کی خبر نے دل غمزدہ کر دیا ہے۔سردار اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے پاس وقت کم تھا پر وہ بہت جلد بہت کچھ کر گئے۔سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا سردار اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمر شریف میرے ابتدائی دنوں کا ساتھی ہے۔یاد رہے کہ لیجنڈ اداکار، کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا۔عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا چار روز تک علاج کیا گیا لیکن ناساز طبیعت کے باعث ان کا اسپتال میں ہی انتقال ہو گیا۔لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔دوسری جانب لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کے انتقال کے حوالے سے کئی اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی ٹوئٹس کیں اور ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار بھی کیا تھا ۔واضح رہے کہ عمر شریف19 اپریل1955 کو پیدا ہوئے ،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا۔عمرشریف کو بہترین اداکار اور ڈائریکٹر کا ایوارڈ 1992 میں دیا گیا تھا، عمر شریف کو بہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More