ٹی20ورلڈکپ:اسکاٹ لینڈ نےبنگلادیش کو اپ سیٹ کردیا

سماء نیوز  |  Oct 17, 2021

ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی روز کھیلے جارہے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کو 6 رنز سے شکست دیدی۔

عمان کے الامارات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ مدمقابل تھے۔ بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20اوورز میں 140 رنز اسکور کیے تھے۔ بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا تاہم مشفق الرحیم اور کپتان محمود اللہ ریاض نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی۔

بنگال ٹائیگرز کی جانب سے کپتان محمود اللہ ریاض نے 23، مشفق الرحیم 38 اور شکیب الحسن 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اشکاٹش ٹیم کی جانب سے بریڈ ویل نے 3، کرس گریوز 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل اسکاٹش ٹیم کی جانب سے کرس گریوز نے 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں مارک واٹ 22 اور جارج منسے 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے 3 جبکہ مستفیض الرحمان اور شمعیں الحسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم عمان نے پاپوانیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ عمان نے 13 اعشایہ 4 اوورز میں 130 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 6 کوالیفائرز اور رینکنگ پر موجود نویں اور دسویں نمبر کی ٹیمیں بنگلادیش اور سری لنکا شریک ہوں گی۔

واضح رہے کہ 17 سے 22 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس مرحلے سے 4 ٹیمیں دیگر ٹاپ 8 ٹیموں کو سپر 12 میں جوائن کریں گی اور سپر 12 معرکہ 23 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More