ٹی20ورلڈکپ:سری لنکانے نمیبیا کو دھول چٹادی

سماء نیوز  |  Oct 19, 2021

ٹی20ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں آئی لینڈرز نے نمیبیا کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔ 

متحدہ عرب امارات میں ٹی20ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں گروپ اے کی ٹیموں سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا۔ جس میں نمیبیا کی پری ٹیم آخری اوور میں 96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

سری لنکا نے 97 رنز کا آسان ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 14 ویں اوور میں مکمل کرلیا۔

ٹی20ورلڈکپ میں کولیفائی کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دی نمیبیا کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن 14 اوورز میں 73 رنز بنا پائی اور اگلے پانچ اوور میں باقی ٹیم کھلاڑی بھی ایک ایک پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل نمیبیا کی جانب سے کریگ ولیم نے 29 جبکہ گیرہارڈ ایرسمس نے 20 کی مزاحمت کی، اسی طرح دیگر نمیبیا کے 8 پلیئرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا نے 3 جبکہ کمارا اور ڈی سلوا 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

اس سے قبل آج کھیلے گئے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے نیدرلینڈز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More