شہباز گل کا مریم نواز کو قرارا جواب

بول نیوز  |  Oct 19, 2021

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو قرارا جواب دےدیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل  نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھاشن وہ محترمہ دے رہی ہیں جن کے ابا فرماتے تھے میرے اثاثے آمدن سے زائد ہیں تو تمھیں کیا۔

یہ بھاشن وہ محترمہ دے رہی ہیں جن کے ابا فرماتے تھےمیرے اثاثے آمدن سے زائد ہیں تو تمھیں کیااپنے ابا جان سے جواب لے دیں کہ“الحمداللہ ہماری ہیں نامی”جائیدادیں کہاں سے بنائیںآپ بھی جواب دے دیں کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد کے بعد اربوں کی جائیداد کہاں سے اگ آئی pic.twitter.com/pnGQ9rvRot

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 19, 2021

 اپنے پیغام میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل  نے  مزید کہا کہ اپنے ابا جان سے جواب لے دیں کہ “الحمداللہ ہماری ہیں نامی” جائیدادیں کہاں سے بنائیں اور آپ بھی جواب دے دیں کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد کے بعد اربوں کی جائیداد کہاں سے آگئی  ؟

واضح رہے اس سےقبل  مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان پر شدیدتنقید  کرتے ہوئے کہا تھا  کہ جس ملک میں عوام فاقوں سے مر رہےہوں، والدین مہنگائی سے تنگ آ کر بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہوں اس ملک کاحکمران اُس ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر  نے کہا  تھا کہ ریاست مدینہ کا خلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا؟ کیا کوئی شخص ایسابےحس گونگا بہرا اور اندھا بھی ہو سکتا ہے؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کی عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟

مسلم لیگ ن کی نائب صدر  نے کہا  تھا کہ جس کےکتے بھی اعلیٰ قسم کے گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئے ہزار بار سوچنا چاہیےلیکن اس سوچ کے لیے بھی دل میں درد ہونا چاہیے،بغض نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی اس جعلی اور خدا کے خوف سے عاری حکمران کو حضرت عمرِ فاروق کا قول یاد کرائے کہ دریا کے کنارے کوئی کتا بھی بھوکا رہ جائے تو جواب دہ عمر ہو گا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمرِ فاروق رضی اللّہ تعالی عنہ نے اپنےایک کُرتے اور چادر تک کا حساب دیا اور آپ توشہ خانہ ہضم کر گئے؟ اور ڈھٹائی سے کہا نہیں دونگا جواب؟

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More