آریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد

بول نیوز  |  Oct 20, 2021

بالی وڈ کے کنگ، شاہ رخ خان کے بیٹے  آریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج ممبئی کی عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان سمیت 5 افراد کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیشن کورٹ نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر14 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج دوپہر کو ہونے والی سماعت میں سنایا گیا۔

فیصلے کے مطابق  این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت نے آریان کی کسٹڈی میں مزید توسیع کردی ہے جس کے بعد آریان آرتھر روڈ جیل میں ہی رہیں گے۔

ممبئی کی سیشن عدالت سے آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ان کے وکیل بومبے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

خیال رہے کہ بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی میں جاری ایک کروز پارٹی میں موقع پر چھاپہ مار کر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان سمت 10 نامور افراد کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

 ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اس پارٹی میں منشیات کا استعمال کیا جس پر انہیں ایک روزہ ریمانڈ پر این سی بی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More