بھارت میں دلہن کی کڑاھی میں بِدائی، ویڈیو وائرل

سماء نیوز  |  Oct 20, 2021

بھارتی ریاست کیرالا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال ہے، اس دوران ایک دولہا اپنی دلہنیا کو لینے پہنچ گیا، شادی کی تقریب کے بعد دلہن کی بڑی سی کڑاھی میں بِدائی ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی کے مطابق کیرالہ میں ایک شادی کی تقریب کے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، جب دولہا کو اپنی دلہن کے ساتھ جانے کیلئے کوئی سواری نہ ملی اور وہ کڑاھی میں بیٹھ کر دلہنیا کو بِدا کرا کر لے گیا۔

رپورٹ کے مطابق نئے نویلے جوڑے نے کڑاھی ایک مقامی مندر سے حاصل کی تھی، دو افراد نے اس عارضی کشتی کو پانی میں دھکیلا، اس واقعے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

شادی کی تقریب کے بعد دلہن نے ایک مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے موقع پر جو کچھ پیش آیا یہ ہمارے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے علاقے ہنزہ میں بھی چند روز قبل ایک دلہا اپنی دلہن کو ایکسکیویٹر پر بٹھا کر لایا تھا، اس انوکھی بِدائی کی بھی سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More