مسلم لیگ ن کے ساتھ بیٹھ کر پیپلز پارٹی پر اس کا اثر ہو گیا ہے، علی محمد خان

بول نیوز  |  Oct 20, 2021

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ بیٹھ کر پیپلز پارٹی پر اس کا اثر ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ارکان نے غیر سیاسی خاتون کے حوالے سے غلط زبان استعمال کی، اسپیکر سے بدتمیزی کرنا رکن کے حلف کی خلاف ورزی ہے، مسلم لیگ ن کے ساتھ بیٹھ کر پیپلز پارٹی پر اثر ہو گیا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کے حوالے سے سپریم کورٹ محتاط ہو کر اقدامات کر رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک چاہتا ہے کہ کرپٹو کرنسی پر احتیاط کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی نئی ٹیکنالوجی ہے، اس حوالے سے خدشات دور کرنے کی ضرورت ہے۔ کرپٹو کرنسی کا کوئی ریگولیٹر نہیں ہے۔ اسٹیٹ بینک کرپٹو کرنسی پر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کا تاریخی بل منظور ہو گیا ہے، پہلی بار فاٹا کے لوگ قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں۔ وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا سابق فاٹا کے لوگوں کی ترقی کے لیے پر عزم ہے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عوام سے لے کر اسکول کے بچوں نے دہشتگری کے خلاف جنگ لڑی ہے، دہشتگری کی جنگ کا سب سے زیادہ اثر سابق فاٹا کے علاقوں پر ہوا ہے۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ تینوں صوبوں کی حکومت کی نمائندگی پارلیمنٹ میں موجود تھی اور تمام صوبے سابق فاٹا انضمام سے متعلق فیصلوں میں آن بورڈ تھے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More