میرے حلقے کے لوگ سڑک، گلی یا نالی نہیں مانگتے وہ صرف امن مانگتے ہیں، سردار ریاض مزاری

بول نیوز  |  Oct 20, 2021

رکن قومی اسمبلی سردار ریاض مزاری نے کہا ہے کہ میرے حلقے کے لوگ سڑک، گلی یا نالی نہیں مانگتے وہ صرف امن مانگتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی سردار ریاض مزاری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور سے کشمور تک ملحقہ علاقوں میں ڈاکووں کا راج ہے، میرے حلقے کے لوگ سڑک، گلی، نالی نہیں مانگتے وہ صرف امن مانگتے ہیں۔سردار ریاض مزاری کا کہنا تھا کہ دس لوگ دن دیہاڑے قتل ہو گئے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ جنرل فیض، آئی ایس آئی سب سے مل چکا ہوں مگر کچھ بھی نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کہتے ہیں کہ مرکز اور صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے تو پھر امن و امان کون قائم کرے گا؟ مجھے کہا جاتا ہے بی ایل اے والے ایسی کارروائیاں کر رہے ہیں، جو بھی کارروائیاں کر رہا ہے روکنا تو ہماری حکومت نے ہے۔رکن قومی اسمبلی سردار ریاض مزاری کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے ڈاکووں کا معاملہ تحقیقات کے لیے قائمہ کمیٹی داخلہ کو بھیج دیا ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More