واٹس ایپ پر تصویر کی کوالٹی بہتر کرنے کا طریقہ سامنے آگیا

بول نیوز  |  Oct 23, 2021

واڑس ایپ دنیا میں  پیغامات کی ترسیلات کے حوالے سے استعمال کیا جانے والا  ایپ ہے جس کا استعمال نہایت آسان ہے۔

اس کے ذریعے تصاویر، پیغامات، بہترین کوالٹی میں ویڈیو اور آڈیو کالز بھی کی جاتی ہیں ۔

لیکن واٹس ایپ پر بھیجی جانی والی تصاویر کی کوالٹی اکثر اوقات خراب ہوجاتی ہے لیکن پریشان نا ہو کیونکہ ہم آپ کو  کوالٹی خراب ہوئے بنا ہی بہترین کوالٹی  کی تصاویر شیئر کرسکتے ہیں۔

آئی فون صارفین:آئی فون صارفین واٹس ایپ کو تصاویر اور ویڈیوز کو کمپریس کرنے سے روکنے کے لیے اپنی مطلوبہ تصویر یا ویڈیو منتخب کریں اور شیئر آپشنز میں جا کر ’سیو ٹو فائلز‘ (Save To Files)کا انتخاب کریں۔

سیو ٹو فائلز کا آپشن امیج سیٹنگز میں بالکل نیچے جا کر آپ کو مل جائے گا۔ اس کے بعد واٹس ایپ میں جا کر چیٹ اوپن کریں اور میڈیا اٹیچ کرنے کے لیے ڈاکیومنٹ کو منتخب کرتے ہوئے مطلوبہ ویڈیو یا تصویر اٹیچ کریں۔

اس طرح واٹس ایپ اسے کمپریس نہیں کرے گا اور اس کی کوالٹی متاثر نہیں ہو گی۔

اینڈرائیڈ صارفین:اینڈرائیڈ صارفین اپنی تصویر کا نام تبدیل کرکے اس کے آخر میں .pdfلکھ کر اسے دوبار محفوظ کر لیں اور اب اس فائل کو اٹیچ کرکے دوسرے شخص کو بھیج دیں۔

اس سے یہ ہو گا کہ واٹس ایپ اس تصویر کو ڈاکیومنٹ سمجھے گا اور اسے کمپریس نہیں کرے گا۔ جب یہ فائل دوسرے شخص کو موصول ہو جائے گی تو وہ اس کا نام دوبار ایڈٹ کرکے آخر میںلکھا گیا .pdfہٹا کر اسے .jpgلکھ کر دوبارہ محفوظ کرے گا اور یوں یہ فائل واپس تصویر کے فارمیٹ میں آ جائے گی۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More