ٹی20ورلڈکپ:آسٹریلیا نےجنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دیدی

سماء نیوز  |  Oct 23, 2021

ٹی20ورلڈکپ کے سپر12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان آرون فنچ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے اس لیے پہلے بالنگ کرکے جنوبی افریقہ کو کم رنز تک محدود کرنا چاہتے ہیں۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان آرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، سٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوینس، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زیمپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

جنوبی افریقا کا اسکواڈ

کپتان ٹیمبا باووما، کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرم، راسی وان ڈیر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، ہینرچ کلاسین، ڈوین پریٹوریس، کاگیسو ربادا، کیشاو مہاراج، اینریچ نورٹجے اور تبریز شمسی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More